طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب اور انوشہ رحمان نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 22:27

طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب اور انوشہ رحمان نے وفاقی وزیر کا حلف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وزراء مملکت طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب اور انوشہ رحمان نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سیاسی کارکنان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا جبکہ لیلیٰ خان نے بھی وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی وزراء سے عہدوں کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔