چینی صدر شی جن پنگ سے نریندر مودی کی غیر رسمی ملاقات،

دونوں نے ہبی میوزیم کا دورہ کیا ملاقات میں موجودہ عالمی صورتحال میں تبدیلیوں پر اسٹریٹجک مشاورت،مستقبل میں چین بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

ووہان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) چینی صدر شی جن پنگ سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر رسمی ملاقات کر کے موجودہ عالمی صورتحال میں تبدیلیوں پر اسٹیٹجک مشاورت اورمستقبل میں چین بھارت تعلقات کی ترقی پر گہرا تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنمائوں نے ہبی میوزیم کا دورہ بھی کیا ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے چین کے شہر وو ہان میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے رہنماوں نے موجودہ عالمی صورتحال میں تبدیلیوں پر اسٹیٹجک مشاورت کی اورمستقبل میں چین بھارت تعلقات کی ترقی پر گہرا تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے دونوں ممالک کے اتفاق کے ساتھ شی جن پھنگ اور نریندر مودی کے درمیان (آج) ہفتہ تک چین کے شہر وو ہان میں ملاقات ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنما ئو ں نے ووہان میں ہبی میوزیم میں جاری چینی تہذیبی نمائش دیکھی ، جس میں ہبی کی ثقافت خاص توجہ کا مرکز رہی ۔انہوں نے چین اور بھارت کی دو قدیم تہذیبوں کے درمیان تعلقات اور مواصلات پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور مختلف تہذیبوں کے ہم آہنگی تعاون کو فروغ دیا۔

دوسری طرف ماہرین نے چین بھارت تعلقات کو ڈریگن اور ہاتھی کے مقابلے سے تشبیح دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے دو سب سے بڑے ترقی پزیر ممالک کی حیثیت سے چین اور بھارت کے تعلقات نہ صرف ان دونوں ملکوں بلکہ دنیا کی ترقی کے لیے بھی تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں کا ساتھ چلنا دنیا کے لیے بھی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا اصل میں دونوں ملکوں کے مابین وسیع پیمانے پر مشترکہ مفادت پائے جاتے ہیں ۔موجودہ ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان دو طرفہ تعلقات، عالمی صورتحال ، ترقی پزیر ملکوں کی ترقیاتی حکمت عملی اور عالمی امن و ترقی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ یہ ملاقات پوری دنیا کی ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے تاریخی اہمیت کی حامل ثابت ہوگی۔