سعودی عرب،متعدد مقدمات میں مطلوب19شہریوں سمیت مختلف ممالک کے 54مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی سلامتی ادارے نے 19سعودیوں سمیت 54افراد گرفتار کر لئے،ملزمان کا تعلق 8مختلف ممالک سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودیریاست سلامتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے متعدد مقدمات میں مطلوب 54مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ ریاستی سلامتی سے تعلق رکھنے والے مسائل میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

8ممالک سے ان کا تعلق ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان میں 19سعودی ،11سوڈانی،3مصری،3یمنی اور 2شامی ہیں جبکہ کینیڈا، ترکی ، لبنان ،اریٹریا اور قرغیزستان سے ایک ایک ہیں۔ان سب سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ لوگ مملکت میں تخریب کاری اور انارکی پھیلانے کے درپے تھے۔ مقامی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکارں پر حملے کی تیاری بھی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :