ایران قابل اعتماد نہیں، ایرانی ملاؤںسے مکالمہ مشکل ہے، سعودی سفیرشہزادہ خالد بن سلمان

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے واضح کیاہے کہ ایران قابل اعتماد نہیں، ایرانی ملاؤں کے ساتھ مکالمے کا تصور مشکل ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکہ میں مقیم سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے واضح کیاہے کہ ایران کے ساتھ اعتماد کا رشتہ بنانا ممکن نہیں۔ ایرانی ملاؤں کے ساتھ مکالمے کا تصور مشکل ہے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ایرانی نظام نے یہ وتیرہ اپنا لیا ہے کہ جب جب عرب ممالک کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت پر ان کے خلاف ثبوت پیش کئے جاتے ہیں تو وہ جھٹ سے انکار کردیتے ہیں اور یہ دعویٰ کرکے ہاتھ جھاڑ لیتے ہیں کہ پیش کردہ دلائل جعلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :