وفاقی حکومت نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا کی 12روز ہ رخصت کی درخواست منظور

ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا کام دیکھیں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا کی14مئی سے 25مئی تک 12روز کی رخصت کی درخواست منظور کرلی،احمد نواز سکھیرا کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا کام دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیراکی12روز کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے،وہ 14مئی سے 25مئی تک رخصت پر ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد نواز سکھیرا کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا کام دیکھیں گے۔