آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی کاموںکیلئے 20 کھرب 43 ارب روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی کاموںکیلئے 20 کھرب 43 ارب روپے مختص کردیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کا چھٹا اور آخری بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی کاموںکیلئے 20 کھرب 43 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ میں وفاق کے لیے 10 کھرب 30 ارب روپے جب کہ صوبوں کے لیے 10 کھرب 13 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :