بورے والا ،حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر حقیقی بہن کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، مقدمہ درج

جمعہ اپریل 22:52

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہن کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نواحی گائوں چک 144ای بی کے محمد یوسف ہندلانہ سیال کی جواں سال بیٹی منصب بی بی کی شادی چار ماہ قبل اپنے رشتہ دار شاہد رفیق نامی نوجوان سے ہوئی تھی مگر مبینہ طور پرمنصب بی بی کے کسی اور نوجوان سے مبینہ مراسم تھے جن کا علم اس کے بھائی ملزم ثناء اللہ کو تھا اور وہ اسے متعدد بار منع کر چکا تھا گزشتہ شب آٹھ بجے دونوں بہن بھائیوں میں اس بات پر جھگڑا ہوا ثناء اللہ نے اپنی بہن کے سر میں ڈنڈا مارا تو وہ گر گئی بعد ازاں اس نے اپنی بہن کا گلا گھونٹ کر اسے ابدی نیند سلا دیا پولیس تھانہ صدر نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے گائوں کے کونسلر مقبول احمد کی مدعیت میں زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی #

متعلقہ عنوان :