آئندہ مالی سال کیلئے ایل این جی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم

ایل این جی کی درآمد، آرایل این جی کی سپلائی پر17 فیصد سیلزٹیکس کم کردیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 22:52

آئندہ مالی سال کیلئے  ایل این جی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے ایل این جی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم جبکہ ایل این جی کی درآمد، آرایل این جی کی سپلائی پر17 فیصد سیلزٹیکس کم کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا گیاہے، ایل این جی کی درآمد، آرایل این جی کی سپلائی پر17 فیصد سیلزٹیکس کم کردیا گیا ہے، نان کارپوریٹیڈکیسزکی صورت میں ودہولڈنگ ٹیکس 7.75 فیصد سے بڑھا کر9 فیصد کرنے کی تجویز ہے، ٹیکس لائبلٹی کی حد 25 فیصد سے کم کرکی10 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جائیداد کی خریدوفروخت، ویلیو پرسودے کا اندراج کرنے کی تجویز ہے، صوبے اعلان کردہ ویلیوپرمجموعی ایک فیصد صوبائی ٹیکس بطوراسٹیمپ ڈیوٹی ،کیپٹل ویلیو ٹیکس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :