آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد پرعائد کسٹم ڈیوٹی کی شرح 50 فیصد کم کرکے 25 فیصدکردی ، بجلی کی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن پرعائد 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد پرعائد کسٹم ڈیوٹی کی شرح 50 فیصد کم کرکے 25 فیصدکردی جبکہ بجلی کی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن پرعائد 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کووزیر خزانہ مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد پرعائد کسٹم ڈیوٹی کی شرح 50 فیصد کم کرکے 25 فیصدکردی گئی، بجلی کی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن پرعائد 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ بھی ہوگی، الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلی کے لیے سی کے ڈی کٹ 10 فیصد کی رعایتی شرح پر درآمد کرنے کی تجویز ہے، ایل ای ڈی پارٹس اورخام مال پرعائد 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :