ی کو پہلی یو تھ پا لیسی کا با ضابط اعلا ن کیا جا ئیگا، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کسی بھی سطح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،نا صر حسین شا ہ

حکومت نے 180 فلاحی پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات ختم کرائیں 55گرائونڈز اور پار کس تعمیر کرانے کے لئے مخیر حضرات کو تعاون فراہم کیا، تقریب سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

ی کو پہلی یو تھ پا لیسی کا با ضابط اعلا ن کیا جا ئیگا، نوجوانوں کی صلاحیتوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) صوبا ئی وزیر ٹرا نسپور ٹ ، محنت و اطلا عا ت سید نا صر حسین شا ہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کسی بھی سطح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ہمارے نوجوان بڑے باصلاحیت اور ہونہار ہیں انہیں صرف مناسب مواقع ملنے چاہیئں نوجوانوں کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلی یوتھ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا 7مئی کو باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے جمعہ کومقامی ہوٹل میں منعقدہ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی جانب سے دوسری جدید پاکستان کی تعمیر کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صوبا ئی وزیر ٹرا نسپور ٹ ، محنت و اطلا عا ت سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ نوجوانوں کا معاشرے میں اہم کردار بنتا ہے ہمیں ان سب کے لئے مثبت طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے نوجوان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے انہیںبھر پورمواقع فراہم کرنا ہوں گے تاکہ ان کی صلاحیتیں مزید نکھریں انہوں نے کہا کہ ہمارے قوانین بنے ہوئے ہیں جن پر عمل درآمد ہونا ضروری ہے تا ہم مزید قانون سازی کی گنجائش ہے نوجوانوں کے لئے ٹھوس اقدامات کرکے ان کے لئے نئی راہیں ،نئی منزلیں طے کرنی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے 180 فلاحی پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات ختم کراکے پہلے 55گرائونڈز اور پار کس تعمیر کرانے کے لئے مخیر حضرات کو تعاون فراہم کیا ہے جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر ٹرا نسپور ٹ ، محنت و اطلا عا ت سید نا صر حسین شا ہ نے کارپوریٹ سوشل رسپونسبلیٹی کے حوالے سے کہا کہ دنیا کی طرح ہمارے یہا ں بھی اس پر بہت کام ہوتا ہے ہمارے نوجوان بھی صحیح سمت اور راہ میں کام کرکے یہ ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کارپوریٹ سوشل رسپونسبلیٹی کے حوالے سے پاکستان میں مقامی حکومتوں کی مضبوطی کے لئے پاکستان کو ایک مستحکم ریاست کی ترقی اور عوام کو بااختیار بنانے اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنانے کے لئے نئے قومی ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا۔

اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے نوجوانوں کی شکل میں قیادت کو لانا ہوگا اور ایک نئے وے فارورڈ پر کام کرنے کے لئے ملک کی سیاسی پارٹیوں کو متحد ہوکر غیر روائتی حل کی طرف لے کرجانا ہوگا تاکہ پاکستان ایک خود مختار اور بااختیار ریاست بن سکے اور عوام کی اشتراکیت سے ایک نئی بنیاد رکھی جاسکے۔ڈاکٹر عیسیٰ نے کہا کہ ہمیں پا کستا ن کو اپنی تما م تر توا نائیا ں دینے کیلئے تیا ر رہنا چا ہئے نہ کہ ہم لینے کی بات کریں ہما ر ے نو جوا ن ہمت اور قا ئد ا نہ صلا حیتو ں کے حا مل ہیں۔

مہتا ب چا و لہ نے قا نو ن سا زی کو منتخب نما ئندو ں کے ذر یعے کر نے کی اہمیت پر زور دیا۔یو تھ پا ر لیمنٹ آف پا کستا ن کے با نی چیئر مین رضوا ن جعفر نے جدید پا کستا ن کے تعمیر کے منصو بے حوالے سے سر گر میو ں کے با ر ے میں آگا ہی دی۔جدید پا کستا ن کی تعمیر کیلئے بزر گو ں کیسا تھ نوجوانو ں کی ہر سطح پر مکمل نما ئندگی کے ذر یعے ہی ممکن ہے۔کا ر پو ریٹ سو شل رسپا نسبلیٹی کو اٴْجا گر کر کے صحیح اہدا ف حا صل کئے جا سکتے ہیں۔تقریب میں مختلف نو جو انو ں نے سوال و جوا ب میں حصہ لیا اور صو با ئی وزیر اطلا ت و محنت ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے یو تھ پا ر لیمنٹ کے آئندہ امیدوارو ں اور شر کا ء میں شیلڈز تقسیم کیں۔#