ہنگوپولیس کا کریک ڈائون8ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) ہنگوپولیس ان ایکشن تین اشتہاریوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے بتایاکہ ایس ایچ او سٹی شاہ دوران نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ گل باغ کلے کوٹکی پایاں پاس کلے میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اس دوران تین خطرناک اشتہاریوں بلال احمد محمد عمر سلیمان عرف ہائی جیکر سمیت 2منشیات فروش محمد الیاس احسان الحق سمیت 9جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول ایک رپیٹر 2کلو چرس برآمد کرلئے ڈی پی او نے کہاکہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق بغیر کسی دباو و مصلحت کی کاروائیاں جاری رہیگی اور ہنگوکو جرائم سے پاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :