فرائض میں غفلت بھرتنے والے کسی بھی اہلکار کو معاف نہیں کیاجائے،ڈی پی او ہنگوآصف گوہر

جمعہ 27 اپریل 2018 22:59

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگوآصف گوہر نے کہا کہ فرائض میں غفلت بھرتنے والے کسی بھی اہلکار کو کسی صورت میں معاف نہیں کیاجائے گا، مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئی کارلائے قانون کے بالا دستی اور عوام کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور جاں فشانی سے سرانجام دیں ۔

وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ استحقام امن اور مجرمانہ سرگرمیوں کی انسداد کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائی گی پولیس افسرا ن و اہلکار پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزیدنکھار پیدا کریں ،پولیس فورس میں سزا و جزا کے عمل کو ان کے اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہنانے کیلئے کسی بھی قسم کی کسر نہیں نہیں چھوڑا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتی رٹ بحال رکھنے اور امن عامہ کے مجموعی صورتحال کو برقرررکھنے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے روک تھام میں برسرپیکار پولیس فورس کے افسران و جوانوں کو بہتر پیشہ ورانہ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسنادسے نوازا جائیگا جبکہ ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیاجائے تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف گوہر نے فرائض منصبی میں اچھی کارکردگی دیکھانے پر 17پولیس اہلکاروں سپاہی ساجد عبدالصمد گل رحیم عمل شاہ کامران عالم زیب یاسر تنویر احمد رفاقت علی ضامن علی عثمان ذیشان کرامت علی سیف اللہ زبیر سید امین اور نور منان میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :