آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ 2 کا کوآرٹر فائنل رائونڈ مکمل، پی پی سی مارخور کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آر ایم آئی ، خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ ،ٹاپ اپ واٹر کمپنی اور ٹریفک وارڈن پولیس کے باہمی اشتراک اور پشاورپریس کلب کے زیراہتمام آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ 2 میں کوآرٹر فائنل رائونڈ مکمل ہوگیا، پی پی سی مارخور کی ٹیم نے پی پی سی گلیڈی ایٹرز کو 55رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، حسین شہید سیکنڈری سکول میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روزلیگ کا آخری کوآرٹر فائنل پی پی سی گلیڈی ایٹرز اور پی پی سی مارخور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پی پی سی مارخور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے ، جس میں یاسر علی 42اور انعام 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، جبکہ پی پی سی گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی اکبر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور 7وکٹو ں کے نقصان پر 71رنز بنائے جس میں عمران حسن 20اور علی اکبر 14رنز بنا کر نمایاں رہے ، تقریب کے آخر میں سینئر صحافی احتشام بشیر نے میچ کے بہترین کھلاڑی کو ٹاپ اپ واٹر کمپنی کی جانب سے کیش انعام پیش کیا۔