پشاور، ضلعی انتظامیہ کا نمکمنڈی میں قائم جیمز سٹون مارکیٹ کی حالت زار بہتر بنانے کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ کا نمکمنڈی میں قائم جیمز سٹون( نوادرات) مارکیٹ کی حالت زار بہتر بنانے کا فیصلہ ‘ 48 لاکھ روپے کی لاگت سے جیمز سٹون مارکیٹ میں تزین وآرائش ‘ ٹف ٹائل لگانے اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ‘جیمز سٹون مارکیٹ کی حالت زار بہتر بنانے کا مقصد دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے خریداروں کو سہولیات پہنچانے اور پاکستان کی اچھی تصویر پیش کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے گذشتہ دنوں نمکمنڈی میں قائم جیمز سٹون مارکیٹ کے وفد نے علاقہ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی کی سربراہی میں ملاقات کی ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی نے ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مارکیٹ میں بڑی سطح پر نوادرات کا کاروبار ہوتاہے اور یہاں پر چین اور بھارت سمیت دیگرممالک سے خریدار آتے ہیں انہوں نے ضلع ناظم سے مطالیہ کیاتھا کہ جیمز سٹون مارکیٹ کی حالت زار بہتر بناکر باہر سے آئے ہوئے خریداروں کو سہولیات اور پاکستان کی اچھی تصو پیش کی جائے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئی48 لاکھ روپے کی لاگت سے جیمز سٹون کی حالت زار بہتر بنانے ‘ٹف ٹائل لگانے ‘ باتھ رومز بنانے اور تزین و آرائش کے احکامات جاری کردئیے جس کیلئے 48 لاکھ روپے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ جیمز سٹون مارکیٹ کی حالت زار بہتربنائی جائیگی تاکہ باہر سے آئے ہوئے خریداروں کو اچھا ماحول اور سہولیات فراہم ہو اور انکی نظر میں پاکستان اور پشاور کا امیج بہتر ہو ۔