ڈیر ہ،موٹر سائیکل اور گاڑی کا تصادم ، نوجوان جاں بحق

جمعہ 27 اپریل 2018 23:08

ڈیر ہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) مفتی محمود چوک کے قریب موٹر سائیکل اور گاڑی کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں مفتی محمود چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی نمبرAEJ390نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس سے امجد ولد نور نواز بنوچی سکنہ شورکوٹ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی طارق زخمی ہوگیا صدر پولیس نے متوفی کے بھائی زاہد نور کی رپورٹ پر نا معلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔