سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل کے مابین بجٹ تقریر مکمل ہونے کے بعد دلچسپ جملوں کا تبادلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:12

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل کے مابین بجٹ تقریر ..
اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل کے مابین بجٹ تقریر مکمل ہونے کے بعد دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر مکمل کی تو سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پہلی دفعہ کوئی میمن بجٹ پیش کر رہا ہے جس پر مفتاح اسماعیل نے برجستہ کہا کہ اسی لئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں مری کے عباسی وزیراعظم کا بھی ہاتھ ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے آئندہ کراچی سے الیکشن بھی لڑنا ہے۔