ایف پی سی سی آئی کی مفتاح اسمعیل کو وفاقی وزیر برائے فنانس، ریونیو، شماریات اور معاشی آفیئر بننے پر مبارکباد

جمعہ 27 اپریل 2018 23:12

ایف پی سی سی آئی کی مفتاح اسمعیل کو وفاقی وزیر برائے فنانس، ریونیو، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر نے مفتاح اسمعیل کو وفاقی وزیر برائے فنانس، ریونیو، شماریات اور معاشی آفیئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مفتاح اسمعیل فنانس اور معاشی ڈپلومیسی کے ماہر ہیں اور حکومت کا انہیں وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ درست ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے رہنمائوں نے باقی تمام وزراء کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا جو وہ اپنی متعلقہ فیلڈ میں انجام دے رہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے امید ظا ہر کی کہ نئے وزراء اعتماد اور محنت سے ملک کی خدمات کریں گے۔ انہوں نے مز ید کہاکہ موجودہ معاشی حالات میں مستقل فنانس منسٹر کا تقرر وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :