اسحاق ڈار کی چھٹی، مفتاح اسماعیل کو ہنگامی طور پر وفاقی وزیر خزانہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ اپریل 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) اسحاق ڈار کی چھٹی کراتے ہوئے مفتاح اسماعیل کو ہنگامی طور پر وفاقی وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بالاخر اسحاق ڈار سے وفاقی وزارت خزانہ کا چارج باقاعدہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد مفتاح اسماعیل کو ہنگامی طور پر وفاقی وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ جمعہ کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں کابینہ کے اراکین، سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل بنا الیکشن لڑے ہی وفاقی وزیر بنا دیے گئے ہیں۔