قصور،15 روز قبل لاپتہ ہونیوالا13سالہ لڑکا لودھراں سے برآمد

جمعہ 27 اپریل 2018 23:12

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) 15 روز قبل تھانہ شیخم کے علاقہ سہاری سے لاپتہ ہونیوالے اصغر کوپولیس نے ضلع لودھراں سے برآمد کرلیا ،والدین کی پولیس کو دعائیں،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اصغر کا پولیس کوبیان،تفصیلا ت کے مطابق نواحی گائوں سہاری کے رہائشی حافظ ظہوراحمد نے تھانہ شیخم پولیس کوبتایا کہ اس کا13سالہ بھتیجا اصغر جو قرآن پاک حفظ کررہا ہے گھر سے باہر گیا لیکن واپس نہیں آیا، اصغرکوکافی تلاش کیا لیکن اس کاکچھ پتہ نہ چل سکا ،ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہداہات پر اسکا مقدمہ درج کیا گیا اور اصغر کی تلاش کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر محمد ناصر باجوہ کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں، تفتیشی ٹیموںکی دن رات محنت سے اصغر کوکروڑ پکا ضلع لودھراں سے برآمد کرلیا گیا،لاپتہ اصغر نے پولیس کو بتایا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ خود گھر سے گیا ،والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں،ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :