پولیس کی کارروائی ،2منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعہ 27 اپریل 2018 23:12

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) تھانہ کنگن پور اور عثمانوالا پولیس نے ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کنگن پور محمد سہیل نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل عرف جیلا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا جبکہ تھانہ عثمانوالا پولیس نے بھی ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کی سر براہی میں کا رروائی کرتے ہوئے ملزم وارث کو گرفتار کیااوراس کے قبضہ سے 20بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :