حکومت نے چھٹا بجٹ پیش کرکے سب سے زیادہ عوام کو ریلیف دیا ہے، اراکین اسمبلی

جمعہ اپریل 23:12

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد‘مولانا غیاث الدین‘رانا عبدالمنان‘ حنا پرویز بٹ‘مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ پنجاب کی صدرمسز نسرین اختر نے وفاقی بجٹ کو عوامی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت میں چھٹا بجٹ پیش کر کے تاریخ رقم کی ہے، حکومت نے کامیابی سے اپنا چھٹا بجٹ پیش کرکے سب سے زیادہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ ان حالات میںاس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ممکن نہیں تھا جس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے، حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو ئی ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت معاشی لحاظ سے کامیاب رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور روشن مستقبل کی طرف لے کر جانے میں محمد نواز شریف کا اہم رول ہے ملک کیلئے ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔