الپوری،شانگلہ میڈیکل سٹور بندش،عوام سراپا احتجاج بن گئے

میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی،میڈیکل سٹوروں کا احتجاج بلا جواز ہے،ڈرگ انسپکٹر طارق علی

جمعہ اپریل 23:12

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) شانگلہ میڈیکل سٹور بندش۔عوام سراپا احتجاج بن گئے۔میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی،میڈیکل سٹوروں کا احتجاج بلا جواز ہے،ڈرگ انسپکٹر طارق علی۔مسلسل تین روز احتجاج کے بعد میڈیکل سٹور اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات کامیاب۔جمعہ المبارک کے عصر سٹوروں کو دوبارہ کھولا گیا۔

سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سٹور کے احتجاج کو ان کی ناکامیاں قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں گزشتہ تین روز سے جاری میڈیکل سٹوروں کا شٹر ڈائون پر عوام سراپا احتجاج بن گئے ،جان بچانے والے ادویات سمیت دیگرسامان علاج کی عدم دستیابی پر ڈاکٹرز برہم ہوگئے،صوبائی حکومت سے بلا جواز اور غیر قانونی احتجاج کرنے والے میڈیکل سٹورز کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،ایسا لگ رہا ہے کہ میڈیکل سٹورز کے مالکان اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اب اوچھے ہتھکنڈوںکا استعمال کر رہے ہیں ، ان سے عوام کو مشکلات ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں موجود ادویات کافی نہیں ، اکثر مریضوں کو باہر سے دوائیاں لکھتے ہیں ، باہر احتجاج ہے ، ہسپتال میں وہ دوائیاں موجود نہیں ، مریض خوار وپریشان ہوتے جارہے ہیں ، ریاست کے رٹ کو چیلنج کرنے ناقابل برداشت ہے ، کچھ لوگ اپنی ذاتی انا اور سستی شہرت کیلئے اب ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود ہے، ڈاکٹرز اور عوامی حلقے برس پڑے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈرگ انسپکٹر ضلع شانگلہ طارق علی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غلام رحمانی کا کہنا تھاکہ میڈیکل سٹوروں کا احتجاج بلا جواز ہے ، کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ کا صوبائی قیادت محکمہ صحت کے ساتھ مذاکرات کے اخری مراحل میں ہیں، شانگلہ میں کچھ لوگ بے جا احتجاج کرکے ناجائز منفعت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے، غیر قانونی میڈیکل سٹورزاور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلا امتیاز اور بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔

اس حوالے سے کسی کیساتھ کسی قسم کا رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ادھر تیسرے روز محکمہ صحت اور میڈیکل سٹورز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، دس دن کے اندر اندر تمام میڈیکل سٹورز اپنے کمیاں پوری کرکے لائسنس کی تجدید کریں، عوام کو مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع محکمہ صحت شانگلہ۔۔۔

متعلقہ عنوان :