الپوری،شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری لوڈ شیڈنگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا

لوڈ شیڈنگ و محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج کا امکان ،سرکاری اور نجی اداروں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ،ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:14

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری لوڈ شیڈنگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ۔لوڈ شیڈنگ و محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج کا امکان ۔سرکاری اور نجی اداروں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔پانی بحران کا خدشہ۔پہلے لوڈ شیڈنگ گھنٹوں میں کیا جاتا اب پورا پورا دن بجلی بند رہتی ہے۔

محکمہ واپڈا کے اہلکار خاموش تماشائی ، مین لائن پر معمولی فالٹ سے وادی شانگلہ کو تاریکیوں میں ڈوبا دیتے ہیں ۔واپڈا کا شانگلہ کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ عوامی حلقوں کا شدید اظہار برہمی۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری لوڈ شیڈنگ نے ایک طرف کاروبار زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا اور پورا پورا دن بجلی بند ہونے سے نظام زندگی متاثر ہورہی ہے تو دوسری طرف ہسپتالوں ، سرکاری اور نجی اداروں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اب ناقابل برداشت ہوچکا ہے ، پورا پورا دن بجلی غائب رہتی ہے ، محکمہ واپڈا شانگلہ کے ساتھ امتیازی سلوک بند کریں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی، کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ، دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کا عذاب نازل ہوا ہے ۔۔