جہلم،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج

جمعہ 27 اپریل 2018 23:14

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے مسعود احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم عامر شہزاد ولد محمد عارف قوم ماچھی سکنہ نوگراں تحصیل و ضلع جہلم سے 130گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈدادنخان کے شہباز احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد نذیر ولد حسن محمد قوم اعوان سکنہ نئی آبادی لاڑی اڈہ پنڈدادنخان سے 190گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :