جہلم،اگر ملک کا ہر فرد ایک ایک پودا لگا کر اپنا فرض اداکرے تو لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،ملک ساجد قدوس

جمعہ 27 اپریل 2018 23:14

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ضلع جہلم کی کمیونٹی اور دیگر افراد ملکر درختوں کا تحفظ کریں اورکم از کم پر گھر ،دفتر اور پبلک مقامات پر ایک ایک درخت لگائیں تاکہ ملک اورعلاقے سے آلودگی اور گیسوں کا خاتمہ کیا جاسکے ، صوبائی حکومت محکمہ جنگلات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم ملک ساجد قدوس نے لہڑی فارسٹ پارک سوہاوہ کے مقام پر نئے بھرتی ہونے والے فارسٹ افسران کو محکمہ جنگلات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ گرین پاکستان پروجیکٹ کے تحت محکمہ جنگلات نے لاکھوں نئے پودے لگائے ہیں انکی حفاظت کا کام اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے پاکستان بھر میں بھرتی ہونے والے افسران کو تفصیلی لیکچر دیا اور درخت لگانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ فارسٹ افسران نے 18 کلومیٹر طویل لہڑی تا ڈراٹ پیدل مارچ کرتے ہوئے جنگلات کو خوب جانا اور سروس کے دوران درپیش مسائل کے حل کے لئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، ایس دی ایف او جہلم سدھیر احمد، ایس ڈی ایف او سوہاوہ افتخار احمد اور پروگرام کوارڈینیٹر احمد ضمیر سے رہنمائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :