گجرات ،الیکشن کمیشن نے پولنگ عملہ کی تربیت کا آغاز کر دیا

اقوام متحدہ کی ضلعی تنظیمیں عملہ کی بیتی ورکشاپ میں ECPکے ساتھ بطور معاون کام کررہی ہے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:14

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی عملہ کی تربیت کا آغاز گجرات میں بھی جاری ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بھر میں پولنگ عملہ کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔اقوام متحدہ کی ضلعی تنظیمیں UNDPاور UNOPSپولنگ عملہ کی بیتی ورکشاپ میں ECPکے ساتھ بطور معاون تربیتی کام کررہی ہے ۔

ضلع گجرات میں پہلے مرحلہ میں پولنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذڈنگ آفیسرکیلئے دس ہزار دوسوافراد کی تربیت کی جائے گی اور تربیتی ورکشاپ 12مئی 2018تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن گجرات عمران ظفر نے کیا جبکہ UNOPSکی طرف سے چوہدری سلیم قاسم ایڈووکیٹ کو بطور ڈسٹرکٹ ترئینگ کوآڈینٹر تعینا ت کیا گیا ہے جوکہ تربیتی ورکشاپ کی ضلع بھر میں نگرانی کریں گے اور مکمل تربیتی ورکشاپ رپورٹ پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھرگجرات میں 24اپریل سے جاری ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں ہونے والی پولینگ عملہ کی تربیت کیلئے روزنہ14تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا جارہا ہے ہر ورکشاپ میں 50،50افراد کے گروپس لکو الیکشن کمیشن اورUNDPکے تربیت یا فتہ ماسٹر ٹریئنگ انتخابی ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیت دیں رہے ہیں انتخابی عملہ کی تربیت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری انتخابات س2018کی تیاری کا بھی ایک حصہ ہے،جبکہ ضلع بھر کی4مقامات زمیندارہائی سکول گجرات،گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول گجرات،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جی ٹی روڈ کھاریاں اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سرائے عالمگیر میں تربیتی ورکشاپ کا عمل جاری ہے جوکہ12 مئی 2018تک جاری رہئے گا ۔