تحصیل غازی میںفٹ بال ٹورنمنٹ 2018ء کا آغاز ، صوبہ بھر سے ٹیمیں شرکت کر یں گی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:14

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) تحصیل غازی میںفٹ بال ٹورنمنٹ 2018ء کا آغاز ہو گیا ہے جو رمضان تک جاری رہے گا جس میں صوبہ بھر سے ٹیمیں شرکت کر یں گی افتتاحی میچ خالو فٹ بال کلب اور ٹوپی فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیاافتتاعی مقا بلے کی مہمان خصو صی سابق ایم پی اے او رحلقہ پی کے 42 سے آزاد اٴْمیدوارفائزہ رشید تھی ہر سال کی طرح اس بار بھی ویلج کونسل خالو کے جنرل کو نسلر عارف نزیر وانتظامی کمیٹی خالو کے زیر اہتمام ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس موقع پر سابق ایم پی اے فائزہ رشید نے کہا کہ میں متاثرین تربیلا ڈیم کے ساتھ ساتھ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں سکول کالج کے زمانے سے سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہوں کئی دفعہ گر فتار بھی ہوچکی ہوں مگر حو صلہ نہیں ہارا اس جدو جہد کے نتیجے میں ایم پی اے منتخب ہوئی تو ضلع ہری پور کی ترقی میں اہم کردار اد ا کیا اورپیپلز پارٹی کے دور حکومت میں متعد د ترقیاتی منصو بوں کی منظوری لی حلقہ پی کے 42سے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد یہی ہے کہ ان دوفیصد سرمایہ داروں سے غریب عوام کی جان چھڑائی جائے جو غریب عوام کا ضمیر خرید کر استحصال کر تے ہیںجنہوں نے ماضی میں اپنے گھر بھر نے کے سوا کو ئی کار نامہ انجام نہیں دیاکرڑوں روپے رائلیٹی کی مد میں ملنے کے باجود حلقہ پی کے 42 دور جدید میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے نتیجے میں عوام راستوں ‘ سڑک پانی، سکول اور نوجوانوں کے گراونڈ جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں حکو متی وعوامی نمائندوں کی سر پرستی سے محروم نوجوانوں کی اپنی مدد آپ کے تحت فٹ بال کے مقابلوں کے انعقادکی تعریف کر تی ہوں اور اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلاتی ہوں