حکومت نے جاتے جاتے ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم ارسال کردی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) حکومت نے جاتے جاتے ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی میڈیا رپورٹس کی مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے سمری کے مطابق یکم مئی سے پٹرولیم کی قیمتوں میں 3.22 روپے فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.02 رو پے فی لیٹر لافٹ ڈیزل کی قیمت میں6.95 روپے مٹی کا تیل میں6.97 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے وزارت پٹرولیم وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا تعین 30 اپریل کو کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :