ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والی فیملی سے بھاری مقدار میں نیند کیگولیاں برآمد کر لیں

جمعہ 27 اپریل 2018 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والی فیملی سے بھاری مقدار میں نیند می گولیاں برآمد کر لیں اطلاعات کے مطابق بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سعودیہ جانے والے کریم اللہ سکنہ بنوں کے خاندان کے سامان کی چیککنگ کے دوران اے ایس ایف نے بھاری مقدار میں نیند کی گولیاں برآمد کر لیں یہ خاندان شاہین ایئر لائن کی پرواز این ایل705 سے مدینہ منورہ جانا چاہتا تھا تاہم ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کی تحوییل میں دے دیا جنہوں نے اسے اے این ایف سیل منتقل کر دیا ہے ۔