دریاخان:شوہر نے باپ کے ساتھ مل کر بیوی کو جلا ڈالا

جھلسنے والی عورت ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل بعد ازاں ڈی ایچ کیو ریفر کردیا گیا

جمعہ اپریل 22:55

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) شوہر نے باپ کے ساتھ مل کر بیوی کو جلا ڈالا،جھلسنے والی عورت ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل بعد ازاں ڈی ایچ کیو ریفر کردیا گیاتھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق محلہ فاروق آباد کے رہائشی محمدصالح نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ رابعہ کی ثناء اللہ سے چار سال قبل شادی ہوئی جس کے دو بچے ہیں ثنا اللہ کا اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا معمول تھا میری ہمشیرہ نے اطلاع بھجوائی کہ اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب ہم پہنچے تو ثناء اللہ( بہنوئی )اپنے باپ کے ہمراہ پٹرول چھڑک کر آگ لگا کربھاگ چکا تھا جس پر جھلسنے والی رابعہ بی بی کو مقامی ہسپتال مہنچایا گیا جسے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ریفر کردیا گیا پولیس نے شوہر اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :