پروفیسر ابوطالب ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کی میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز کی فیکلٹی کے ڈین مقرر

گورنر سندھ نے منظوری دی ، تقرری تین سال کیلئے ہوگی

جمعہ 27 اپریل 2018 22:55

پروفیسر ابوطالب ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کی میڈیسن اینڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) گورنرسندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ابوطالب کو ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کی میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز کی فیکلٹی کا ڈین مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 21جولائی 2020 تک کے لئے ہوگی۔ گورنرسندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر امجد سراج میمن کو ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کی سرجیکل اینڈ الائیڈ سائنسز فیکلٹی کا ڈین مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی ۔

گورنرسندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم کیفی اقبال کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی ڈینٹسٹری فیکلٹی کا ڈین مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی ۔ گورنرسندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد عالمانی کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز کی فیکلٹی کا ڈین مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 14 اگست 2020 تک کے لئے ہوگی ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر بھائی خان شر، پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ جی آریجو اور امتیاز حسین قاضی کو معروف افراد کی کیٹگری میں تین برس کے لئے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ، شہید بینظیر آباد کی سینٹ کا رکن مقرر کردیا ہے۔#