سکھر، نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اے ایس پی سٹی معروف عثمان

جمعہ 27 اپریل 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) اے ایس پی سٹی سکھر معروف عثمان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں نوجوان نسل کی سوچ معاشرتی برائیوں کو پروان چڑھنے سے روک سکتی ہے سکھر میں جرائم کو کافی حد تک کنٹرول کر دیا گیا ہے شہری معاشرتی برائیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے تو نا صرف سکھر بلکہ ملک معاشرتی برائیوں سے پاک ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وائیس آف سکھر کے چیئرمین فرہاد سومرو کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں حیدر علی شاہ ، علی رضا ، نعمان بھٹی ، مصورراجپوت ، علیان ، نجم ، باسط علی و دیگر موجود تھے وفد نے سکھر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے اقدام سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے اے ایس پی سٹی معروف کو بہترین کارکردگی کی شیلڈ پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ شہر سے جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے مزید موئثر اقدام کرت ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :