لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی فیصل آباد سیلمان غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی فیصل آباد سیلمان غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پر نوٹسز جاری کرتے۔ہوئے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے پرویز اقبال کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالتکے روبرو موقف اختیار کیا کہ چک نمبر 201 مین قبرستان کی اراضء پر قبضہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت سے رجوع کرنے پر عدالت محمد ارشد اور محمد حسین سے قبضہ واگزار کروانے کا حکم دیا تاہم عدالت کے 16 اپریل 2018 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت کے مترادف ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی فیصل آباد سیلمان غنی کے خلاف توہین عدالت کی جائے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی فیصل آباد سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :