کوئٹہ، احتساب عدالت کوئٹہ گندم خورد برد کیس کی سماعت میں ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی

جمعہ اپریل 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ گندم خورد برد کیس کی سماعت میں ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی عدالت نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ گندم غبن کیس کی سماعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکوٹر رشید زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی عدالت نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان پر 12 کروڑ روپے مالیت کی 26 ہزار گندم کی بوریاں غبن کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :