ہری پور،چھپر دوڑ پل گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بھائی اسامہ اور حسن رازی یونیورسٹی آف ہری پور کے آخری سال کے طالبعلم تھے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) چھپر دوڑ پل گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے حقیقی بھائی اسامہ اور حسن رازی یونیورسٹی آف ہری پور کے آخری سال کے طالبعلم تھے اور انکا باپ درمیانے طبقے سے تعلق رکھتا ہے اور اپنی جائیداد کا بیشتر حصہ فروخت کر کے بچوں کو پڑھا رہا تھا اسامہ رازی حسن رازی چاربھائی تھے جاں بحق ہونے والے دونوں بڑے بھائی تھے اور والد نے بھینسیں رکھی ہوئی تھی اور گزر بسر کر رہا اور اس امید پر بچوں کو پڑھا رہا تھا کہ جلد پڑھ لکھ کر اسکا سہارا بنیں گے مگر اسے کیا پتہ کہ اسکی زندگی کا کل سرمایہ کسی حادثے کا شکار ہو جائے گا دونوں بیٹوں کی ناگہانی موت کے بعد باپ کی کمر ٹوٹ گئی ہے نماز جنازہ میں یونیورسٹی کے طالبعلوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :