ہری پور ،سابق صوبائی وزیرقاضی محمد اسد خان کا دوڑ پل حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ اپریل 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و امیدوار پی کے 40قاضی محمد اسد خان کا دوڑ پل حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے صبر کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھپر روڈ دوڑ پل گرنے کے باعث کہکہ کے رہائشی دو بھائی اسامہ اور حسن جاں بحق ہو گئے جنکی ناگہانی موت پر قاضی محمد اسد خان کا اظہار تعزیت قاضی محمد اسد خان نے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے والدین کو صبر وبرداشت کی ہمت دے اور دونوں بچوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو اللہ تعالیٰ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :