ہری پور، سرائے صالح دوڑ ،چنگی بانڈی ،دوڑ پل اور ترناوہ خانپور ہر وپل پل بھی کسی وقت بڑے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں

جمعہ اپریل 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سرائے صالح دوڑ ،چنگی بانڈی ،دوڑ پل اور ترناوہ خانپور ہر وپل پل بھی کسی وقت بڑے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں ایک عرصہ سے نشاندھی کی جارہی ہے کہ دوڑ سے ریت بجری نکالنے والوں نے ان پلوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں زرائع کے مطابق خانپور ترناوہ کا بڑا پل جو ہری پور سے ٹیکسلا راولپنڈی جانے والی شاہراہ کو ملاتا ہے کی حالت بھی خستہ ہو چکی ہے او ر اس پل کے پلیر نیچے سے کھسکتے جارہے ہیں اور کسی وقت کوئی حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سرائے صالح ،چنگی بانڈی پل بھی خستہ حال اور درڑایں پڑ گئیں ہیں کسی وقت حادثے کا خدشہ موجود ہے اور اس سب کے ذمہ دار مقامی کریش مشینوں کے مالکان ،بائی پاس اور موٹروے روڈ بنانے والے ٹھیکیدار ہیں جو یہاں سے ریت پتھر بجری نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے پلوں کے اردگرد گڑھے بن چکے ہیں اور جب پانی کا تیز بہائو آتا ہے تو مذید گڑھے گہرے ہو جاتے ہیں اور ہر وقت ان پلوں کے گرنے اور حادثے کا خطرہ رہتا ہے حکام بالا مقامی ضلعی انتظامیہ DCہری پور ہائی وے NHAفی الفور توجہ دے ورنہ حادثے کی صورت میں سب ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :