ہری پور ،سرکاری نرخنامہ جوتے کی نوک پر رکھ تاجروں نے اشیاء خورد نوش کے من پسند نرخ مقرر کردیئے

جمعہ اپریل 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء)سرکاری نرخنامہ جوتے کی نوک پر اشیاء خورد نوش کے من پسند نرخ مقرر خود سر تاجروں نے ہر چیز کے نرخ اپنی مرضی سے مقرر کر رکھے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردنواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامے کو تاجروں نے رد کرتے ہوئے من مانے نرخوں پر اشیاء خورد نوش فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں اور عوام لٹنے پر مجبور ہیں ضلعی انتظامیہ نوٹس لے اور خود سر تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔