ہری پور، سیاسی ماحول میں گرماگرمی میں تیزی الیکشن مہم دن رات جاری ووٹروں سپورٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ عروج پر

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ہری پور کے سیاسی ماحول میں گرماگرمی میں تیزی الیکشن مہم دن رات جاری ووٹروں سپورٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ عروج پر قومی اور تین صوبائی حلقوں کے متوقع امیدواروں نے دوڑ دھوپ میں تیزی پیدا کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے قریب آتے ہی متوقع امیدواروں نے بھی پھرتیاں دیکھانا شروع کر دی اور دن ہو یا رات الیکشن مہم میں مزید تیزی پیدا کر دی ہے اور ووٹروں سپورٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور حکومتی نمائندوں نے سابقہ منصوبوں کے افتتاح اور نئے وعدوں کا بھی آغاز کر رکھا ہے شادی بیاہ فوتگی اور دیگر تقریبات میں امیدواروں کا حاضری لازم قرار ہو چکی ہے ۔