ہری پور تا کھلابٹ چھپر روڈپر تجاوزات کی بھر مار، دوکانداروں نے سامان سڑک پر سجا لیا ٹریفک نظام معطل رہنے لگا

جمعہ اپریل 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ہری پور تا کھلابٹ چھپر روڈپر تجاوزات کی بھر مار، دوکانداروں نے سامان سڑک پر سجا لیا ٹریفک نظام معطل رہنے لگا مسافر اور پیدل چلنے والے پریشان، TMAاہلکار لمبی تان کر سو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور شہر کی طرح اڈہ دربند شیرانوالہ گیٹ چھپر روڈ کے تاجروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جسکی وجہ سے سارا دن ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا اور پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کوئی پرسان حال نہیں متعلقہ حکام کی پراسرار خاموشی پر عوام کا احتجاج۔۔

متعلقہ عنوان :