ہری پور ،کلینکل لیبارٹریوں پر نان ٹیکنیکل سٹاف اور پرانی مشینوں کے زریعے ٹیسٹ کئے جانے لگے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء)ہری پور کے بیشتر کلینکل لیبارٹریوں پر نان ٹیکنیکل سٹاف اور پرانی مشینوں کے زریعے ٹیسٹ کئے جانے لگے محکمہ صحت سے اسطرف بھی توجہ دینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور بھر میں ایسی لیبارٹریاں موجود ہیں جن میں نان ٹیکنیکل عملہ کام کرتا ہے اور بیشتر لیبارٹریوں میں وہی پرانی مشینیں ہیں جن کے زریعے ایک ایک ٹیسٹ کے کئی کئی رزلٹ آتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے اور لیبارٹری مالکان نے من مانے ریٹ بھی مقرر کر رکھے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔