کوئٹہ،تنظیم اصلاح الفقراء نقشبندیہ حسینیہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

جمعہ اپریل 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) تنظیم اصلاح الفقراء نقشبندیہ حسینیہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی جامع مسجد ڈی ایس آفس سے نکالی گئی ریلی حضرت پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کی شان میں کچھ عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات کے ذریعے بے ادبی کے خلاف نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی، ریلی کی قیادت سیدنورالله شاہ بخاری حسینی،سید اصغرشاہ حسینی،قاری نورمحمد حسینی نے کی، ریلی ومظاہرے میں کثیر تعدادمیں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے سے سید نورالله شاہ بخاری حسینی،سید اصغرشاہ حسینی،قاری نور محمد حسینی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت پیر سید غلام حسین شاہ بخاری نے ساری زندگی عشق رسول ﷺ کو فروغ دیا اور ہمیشہ امن ومحبت کی بات کی لیکن اس کے باوجود کچھ عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی شان میں گستاخی سمجھ سے بالاتر ہے، انہوںنے کہاکہ ہمارے شیخ حضرت سید غلام حسین شاہ بخاری نے ہمیشہ بھائی چارے کا درس دیا، ہمارے صبرکو کمزوری نہ سمجھاجائے ہم نہ صرف امن پسند بلکہ ملک کے خیر خواہ ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ملک پاکستان میں کسی بھی قسم کی شرانگیزی ہو ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر جو ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی بھی مذہب مسلک وشخصیت کے خلاف زبان درازی کرنے کی جرات نہ کرسکے،آخر میں دعائے خیر کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :