سینٹ نے غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:16

اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سینٹ نے غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مصدق ملک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل 2018ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد انہوں نے کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں سفارشات منظور کرنے کے لئے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔