سینٹ نے انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی منظوری دے دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:16

اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سینٹ نے انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں سینیٹر مصدق ملک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ جس کے بعد انہوں نے تحریک پیش کی کہ بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں سفارشات منظور کی جائیں۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔