Live Updates

قومی اسمبلی میں لڑائی کیوں ہوئی،تحریک انصاف کے مراد سعید نے وجہ بتا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 20:12

قومی اسمبلی میں لڑائی کیوں ہوئی،تحریک انصاف کے مراد سعید نے وجہ بتا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : قومی اسمبلی میں لڑائی کیوں ہوئی،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے وجہ بتا دی۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے گندے لوگ ہیں، گالیاں دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر عابد شیر علی پر حملہ کر دیا جس کے بعد اراکین نے بیچ بچاو بھی کروایا۔اس جھڑپ کے بعد مراد سعید نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے گندے لوگ ہیں، گالیاں دیتے ہیں، یہ پارلیمنٹ میں آتے اسی لئے ہیں، ان سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات