حافظ آباد،، بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے یا تحلیل کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے، محمد رفیق رجوانہ

اس لئے بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوں گے،یونین کونسل عوام کی نمائندگی گراس روٹ پر کرتی ہے۔اور ہم یونین کونسلوں کے ممبران کو اختیارت کے ساتھ ساتھ بھرپور وسائل بھی مہیا کریں گے،گورنر پنجاب

جمعہ 27 اپریل 2018 23:23

حافظ آباد،، بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے یا تحلیل کرنے کا کوئی قانونی ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے یا تحلیل کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے۔ اس لئے بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع حافظ آباد کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین یونین کونسل رسولپورتارڑچوہدری محمد بخش تارڑ کی قیادت میں گورنر ہائوس میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے دوران گفتگو کیا۔

(جاری ہے)

گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ یونین کونسل عوام کی نمائندگی گراس روٹ پر کرتی ہے۔اور ہم یونین کونسلوں کے ممبران کو اختیارت کے ساتھ ساتھ بھرپور وسائل بھی مہیا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی اداروںکے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی خدمت کے لئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کارلائیں ۔ تاکہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ اس موقع پر چوہدری محمد بخش تارڑ نے گورنر کو علاقہ کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وفد چوہدری ظفر اللهگورایہ، جہاں خان تارڑ، ملک محمد شوکت بھی موجود تھے۔