لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا

جمعہ اپریل 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے قصور کی معلمہ نازیہ نیامت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار کا تقرر نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تاہم عدالت کے حکم کے باوجود درخواستگزار خاتوم کی پوسٹنگ نہین دی جا رہی اور نہ ہی تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت کے 8 جنوری 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی جو توہین عدالت کے مترادف ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم۔

عدولی پر سیکرٹری تعلیم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔