لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او پاکپتن کو دو افراد کو بازیاب کروا کر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او پاکپتن کو دو افراد کو بازیاب کروا کر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے روبینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکپتن پولیس نے شوہر اور بھائی بلاوجہ اغوا کررکھا ہے۔

شک ہے پولیس جاوید اور شکیل کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک نہ کردے۔درخواست گزار نیت استدعا کی کہ عدالت شوہر اور بھائی کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دے۔عدالت نے ڈی پی او پاکپتن اسماعیل کھاڑک کو آئندہ سماعت پر دونوں افراد کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔