لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلی

جمعہ اپریل 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلی۔عدالت نے ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے اشرف، اکرم وغیرہ کی درخواست ضمانتیں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ شایدرہ پولیس نے بلاوجہ قتل کے مقدمے میں ملوث کیا۔۔پولیس اہلکاروں نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض تمام ملزمان کی درخواست ضمانتیں کنفرم کرلی۔