Live Updates

ملکی معیشت میں مزدرورن کا اہم کردار ہے، سردار محمد یوسف

راولپنڈی میں 35 ہزار مزدور کام کررہے ہیں مزدورںکو محنت کا پورا حق ملنا چاہتے دنیا بھر میں معاشی،معاشرتی انقلاب محنت کشوں کی وجہ سے آیا ہے شکاگو کے مزدوروں کو قربانی کی وجہ سے ہی حقوق ملے، وفاقی وزیر مذہبی امور

جمعہ 27 اپریل 2018 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرادر یوسف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مزدرورن کا اہم کردار ہے راولپنڈی میں 35 ہزار مزدور کام کررہے ہیں مزدورںکو محنت کا پورا حق ملنا چاہتے دنیا بھر میں معاشی،معاشرتی انقلاب محنت کشوں کی وجہ سے آیا ہے شکاگو کے مزدوروں کو قربانی کی وجہ سے ہی حقوق ملے ہماری حکومت کا آخری مہینہ ہے ہم اسمبلی میں ہو یا نہ ہوں مزدورں کا ساتھ دیںگے آئین کی شق 62 اور 63 کی مزید تشریح کی ضرورت ہے کسی ایک پارٹی یا مخصوص افراد کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے نیب بلاتفریق سب کا احتساب کرئے عمران خان ن لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرادار یوسف نے مرکزی لیبر یونین راولپنڈی کی راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ تقریب حلف برداری کی تقریب میں کیا سردار یوسف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتا ہوں عمران خان ن کی بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں ن لیگ نے گزشتہ عام انتخابات میں بھی ہزارہ ڈویژن سے کلین سویپ کیا تھا اور آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا انہوں نے کہا کہ آئین کسی ایک فرد کے لیے نہیں تمام محکموںپر لاگو ہوتا ہے لہٰذا نیب کو کسی ایک فرد یا ادارے کے احتساب کی بجائے سب پر یکساں قانون لاگو کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں مزدورں کا بہت اہم کردار ہے راولپنڈی کے 35 ہزار مزدوروں سمیت ملک میں لاکھوں مزدور کام کررہے ہیں جن کو محنت کا پورا حق ملنا چاہتے دنیا بھر میں معاشی،معاشرتی انقلاب محنت کشوں کی وجہ سے آیا شکاگو کے مزدوروں کی قربانی ہی کی وجہ سے حقوق ملے مزدورں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہماری حکومت کا آخری مہینہ ہے ہم اسمبلی میں ہو یا نہ ہوں مزدورں کا ساتھ دیںگے مزدورں کو انکا حق آئین کے مطابق ملے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج کوٹہ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے فیصلے کے بعد 7 فیصد کوٹہ کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات